زیارت دونوں گاڑیوں میں دھماکے ٹائم بم سے کیے گئے

بم گاڑیوں کے نچلے حصے میں مقناطیس سے چپکائے گئے، 2 سے 3 کلو مواد استعمال کیا گیا


Numainda Express June 09, 2019
دونوں دھماکوں کے مقدمات لیویز حکام کی مدعیت میں درج کر لیے گئے، انچارج سی ٹی ڈی۔ فوٹو : فائل

سی ٹی ڈی نے تصدیق کی ہے کہ زیارت میں جمعے کے روز 2 مختلف مقامات پر ہونے والے دھماکے ٹائم ڈیوائس بم کے ذریعے کیے گئے تھے جب کہ ان دھماکوں میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے۔

انچارج سی ٹی ڈی خلیل احمد کے مطابق زیارت دھماکوں میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دونوں گاڑیوں کے نچلے حصے میں ٹائم بم مقناطیس سے چپکائے گئے تھے، دھماکوں کے مقدمے لیویز حکام کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیے گئے جن میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، دھماکا خیز ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں