گرمی شدید ہے ریڈ الرٹ جاری نہیں کیا گیا مرتضیٰ وہاب

شہری گرمی کے حوالے سے جھوٹے اور جعلی پیغامات پر کان نہ دھریں، مشیر اطلاعات سندھ


Staff Reporter June 09, 2019
شہری گرمی کے حوالے سے جھوٹے اور جعلی پیغامات پر کان نہ دھریں، مشیر اطلاعات سندھ۔ فوٹو:فائل

حکومت سندھ نے کراچی میں گرمی کی شدت انتہائی بڑھنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والے پیغام کی تردید کردی ہے۔

مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر گردش کرنیوالا پیغام سندھ حکومت نے جاری نہیں کیا، انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی ریڈ الرٹ بھی جاری نہیں کیا گیا،شہری اس طرح کے جھوٹے اور جعلی پیغامات پر کان نہ دھریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور شہر کا پارہ 41 سینٹی گریڈ تک جا چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جون تک موسم گرم رہے گا مگر درجہ حرارت 40 سے کم ہی رہے گا، زیادہ توقع 36 سے لے کر 38 تک جانے کی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور دن کے اوقات میں لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔