بھارت کی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی درخواست

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی13جون کو بشکک جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں۔


ویب ڈیسک June 09, 2019
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی13جون کو بشکک جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت نے وزیراعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی اجازت دینے کے لیے پاکستان کو باضابطہ درخواست دے دی۔

بھارت کی عقل ٹھکانے آ گئی جنگ کی دھمکیاں دینے والے نریندرمودی بیرون ملک جانے کیلیے پاکستان کے محتاج ہوگئے اور بھارت نے وزیراعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی اجازت دینے کے لیے پاکستان کو باضابطہ درخواست دے دی۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ نریندر مودی کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی13جون کو بشکک جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں جب کہ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کی درخواست پر غور کررہاہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھاکہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔ دہلی سے ایمسٹر ڈیم اور یورپ کے دیگر شہروں کی پرواز کے دورانیے میں22فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو اوسطاً 913کلومیٹر زیادہ فاصلہ طے کرنا پڑرہاہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے امریکا اور یورپ جانے والی21پروازیں روزانہ متاثر ہورہی ہیں جبکہ پروازوں کا دورانیہ بھی2 سے 3گھنٹے بڑھ گیاہے۔ طویل پروازوں کے سبب ہونے والے اخراجات کے باعث بھارتی ایئرلائن جیٹ ایئر اپنے طیارے گراؤنڈ کرچکی ہے یہاں تک کہ اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی سے بھی قاصر ہے، پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے افغانستان سے بھارت جانے والی بیشتر پروازیں بند کردی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔