شہباز شریف نےعلاج کے نام پر لندن میں عید گزاری ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

کرپشن اور معیشت کو تباہ کرنے پر شہباز شریف کو لائف ٹائم کرپشن ایوارڈ دینا چاہیے، شہباز گل


ویب ڈیسک June 09, 2019
کتنا ہی اچھا ہوتا کہ اپنے مفرور داماد،بیٹے اور اسحاق ڈار کو بھی ساتھ لے آتے،شہبازگل فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نےعلاج کے نام پر لندن میں عید گزاری۔

شہباز شریف کی وطن واپسی پر شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کی خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالا، سابق حکومت کے ہر منصوبے میں کمیشن اور کک بیکس سامنے آرہی ہیں، کرپشن اور معیشت کو تباہ کرنے پر انہیں لائف ٹائم کرپشن ایوارڈدینا چاہئے، شہباز شریف نےعلاج کے نام پر لندن میں عید گزاری۔ یہاں لاؤ لشکر کے ساتھ گھومنے والے لندن میں پاکستانیوں سے منہ چھپاتے رہے، کتنا ہی اچھا ہوتا کہ شہباز شریف اپنے مفرور داماد، بیٹے اور اسحاق ڈار کو بھی ساتھ لے آتے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے پیسہ لوٹ کر باہر جائیدادیں بناتے ہیں اور پھر غریب کے احساس کا جعلی ڈھنڈورا پیٹتے ہیں، چوری پکڑی جانے اور احتساب کے ڈر سے تمام چور بیٹھک لگائے بیٹھے ہیں، اپنی کرپشن اور احتساب سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اب یہ احتجاج کا نعرہ لگائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔