ریلوے نے گزشتہ 50 روز میں 2 ارب 92 کروڑ کمائے سعد رفیق


آن لائن September 01, 2013
فوٹو: فائل

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی گاڑی کو صحیح سمت کی جانب دھکیل دیا ہے، جو اب بہتری کی طرف گامزن ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز یکم جولائی 2013ء سے 20اگست 2013ء تک صرف 50 روز میں 2ارب 92 کروڑ روپے کما چکی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 670 ملین روپے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کمرشل افسروں نے مختلف ڈویژنوں میں مین لائن اور برانچ لائنوں پر چھاپے مارنے کے دوران 15 اگست سے 28 اگست تک 1600 مسافروں کے بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر 18 لاکھ روپے جرمانہ کی مد میں خزانہ میں جمع کروائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں