سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری

20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10روپے جبکہ 250 ملی لیٹر کی کاربونیٹڈ ڈرنک بوتل پرایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا


ویب ڈیسک June 09, 2019
حاصل ہونے والا ٹیکس صحت کارڈ کے ذریعے غریبوں پرخرچ ہو گا فوٹو: فائل

حکومت نے سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری دے دی ہے جس کا باضابطہ اعلان آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ میں کیا جائے گا۔

حکومت نے سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے جب کہ 250 ملی لیٹر کی کاربونیٹڈ ڈرنک کی ایک بوتل پرایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ہیلتھ ٹیکس کا باضابطہ اعلان بجٹ میں ہو گا۔ حاصل ہونے والا ٹیکس صحت کارڈ کے ذریعے غریبوں پرخرچ ہو گا۔

وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابر عطا نے ہیلتھ ٹیکس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے ٹیکس لگانے جارہے ہیں ،اس ٹیکس سے 40 سے 50 ارب روپے کے وسائل حاصل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے