شہباز شریف بجٹ سیشن کے بعد پھر ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے شیخ رشید

عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، شیخ رشید

نون لیگ پر شہبازشریف نہیں نوازشریف کا کنٹرول ہے،شیخ رشید ، فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پتا ہے بجٹ آنے والا ہے اسے کوئی نہیں پکڑے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر بنانا بہت بڑی غلطی ہے، شہبازشریف ٹائمنگ کے تحت آئے ہیں کیونکہ شہباز شریف کو پتا ہے بجٹ آنے والا ہے اس لیے انہیں کوئی نہیں پکڑے گا اور بجٹ سیشن کے بعد وہ پھر ملک چھوڑ جائیں گے۔


یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

وفاقی وزیرنے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے، ان دونوں کی سیاست دور دور تک نہیں دیکھ رہا، سورج مشرق سے مغرب نکل سکتا ہے،نواز اور زرداری حکومت میں نہیں آ سکتے۔ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا اعتراف کرتے ہیں لیکن شوگرمافیا نے سبسڈی لی،ان چوروں کو پکڑنے والا کوئی نہیں جب کہ ریلوے مسافروں کی سہولت کیلئے ساڑھے 12کروڑ کی سیڑھیاں بنانے جا رہے ہیں۔
Load Next Story