بجٹ میں ہر حکومتی محکمے اور ادارے کے اخراجات میں کٹوتی ہوگی فردوس عاشق
اپوزیشن نے احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لیا تو حکومت اپنی ذمے داری پوری کرے گی، معاون خصوصی
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ہر حکومتی محکمے اور ادارے کے اخراجات میں کٹوتی ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت 11 جون کو بجٹ پیش کرے گی۔ بجٹ سےمتعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، بجٹ کے حوالے سے حکومت نے ترجیحات طے کی ہیں، آئندہ مالی سال کا بجٹ ملکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیش کیا جارہا ہے،ہماری ترجیح ہے کہ بجٹ کوعوام دوست بنایا جائے۔ یہ بجٹ طویل مدتی اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے پیش ہو گا۔ وزیراعظم نے اس بجٹ کا کئی مرتبہ جائزہ لیا ہے۔ وزیراعظم جلد عوام کو بجٹ سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس بجٹ میں ہر حکومتی محکمے اور ادارے کے اخراجات میں کٹوتی ہو گی، اس کا آغاز افواج پاکستان نے کیا، آرمی چیف اور افواج پاکستان نے فیصلہ کیا کہ قبائلی علاقوں پر بجٹ خرچ ہو، مسلح افواج کے تمام اعلیٰ افسران نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سے انکار کیا، پاکستان کے ساتھ کھڑے عام قبائلی کو ترقی میں حصہ دار بنایا جائے گا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں پاکستان کےعوام کا کھویا ہوا مقام واپس لانا اور ملک کو دہشت گردی سے محفوظ بنانا ہے، پاکستان کو پرامن اور معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے، قبائلی اضلاع میں امن امان خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، قبائلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، عید کے دنوں میں شمالی وزیرستان میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے،شہید اہلکار ہمارے قومی اثاثے ہیں۔
شہباز شریف کی واپسی پر معاون خصوصی نے کہا کہ لاپتہ لیڈر کے استقبال کے لئے پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے افراد گئے، نادان اپوزیشن شور مچارہی ہے، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن جہاں احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لیا گیا اور عوام کو ایندھن بنا کر استعمال کیا گیا حکومت اپنی ذمے داری پوری کرے گی۔