آئینی رکاوٹ نہ ہوئی تو دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرادینگے رانا ثنااللہ

تحریک انصاف کو انتخابات میں شکست کے بعد دھاندلی کا شور مچانے کی عادت پڑگئی ہے،وزیر قانون پنجاب


INP September 01, 2013
غو ث علی شاہ پارٹی چھوڑ کراپنا بہت نقصان کریں گے، رانا ثنا اللہ ۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ آئینی رکاوٹ نہ ہوئی تو دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرادینگے۔

صوبے میں پنجابی طالبان تحریک کاکوئی وجود نہیں، پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن غو ث علی شاہ پارٹی چھوڑ کراپنا بہت نقصان کریںگے،تحریک انصاف کو انتخابات میں شکست کے بعد دھاندلی کا شور مچانے کی عادت پڑچکی ہے ، وہ ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔



صوبائی وزیرقانون نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں وزیراعلیٰ کے اختیارات میں اضافہ نہیں ان کے اختیارات کو محدودکیا گیا ہے ،ن لیگ رواں سال کے آخر تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی کر دیگی، حکومت کی پہلی ترجیح لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ دوسری بجلی کی قیمتوںمیں کمی کرنا ہے ' دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت انسداد دہشت گردی پلان ترتیب دے رہی ہے،پیپلزپارٹی کا اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے انتخابات میں برا حشر ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں