ناظم آباد بڑا میدان میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج
پاپوش نگر میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف خواتین احتجاجاً سڑک پر بیٹھ گئیں
ناظم آباد بڑا میدان میں کئی ماہ سے پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، وہ سڑکوں پر نکل آئے اور واٹر بورڈ کے خلاف نعرے بازی کی۔
ایکسپریس کے مطابق اتوار کی سہ پہر چار بجے ناظم آباد کے علاقے بڑا میدان میں علاقہ مکین سڑک پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں کئی ماہ سے پانی فراہم نہیں کیا جارہا جس کے باعث اس شدید گرمی کے موسم میں ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، وہ دور دراز کے علاقوں سے پانی برتنوں میں بھر کر لانے پر مجبور ہیں۔
اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا نے بھی نرخ بڑھا دیے اور علاقہ مکین انتہائی مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کے باعث مکین اضافی مالی بوجھ تلے دبتے جارہے ہیں۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے واٹر بورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، مظاہرے کے دوران خواتین نے سڑک پر دریاں بچھا کر دھرنا بھی دیا، احتجاج مجموعی طور پر تین گھنٹے تک جاری رہا جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور اطراف کی گلیاں گاڑیوں سے بھرگئیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار پہنچ گئے اور ایس ایچ او پاپوش نگر فرخ شہریار نے مذاکرات کے بعد پرامن طور پر مظاہرین کو منتشر کردیا۔