پی ٹی آئی کا شہباز شریف سے بیرون ملک علاج کی رپورٹس دکھانے کا مطالبہ

شہباز شریف نے کس چیز کا علاج کروایا عوام اور عدالت کو پتا تو چلے، بابر اعوان

شہباز شریف نے کس چیز کا علاج کروایا عوام اور عدالت کو پتا تو چلے، بابر اعوان (فوٹو: فائل)

تحریک انصاف نے شہباز شریف سے بیرون ملک کرائے گئے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا، بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے کس چیز کا علاج کرایا عوام اور عدالت کو پتا تو چلے۔


ایکسپریس کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وطن واپسی پر حکمران جماعت کا رد عمل سامنے آگیا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے شہباز شریف سے میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ شہباز شریف لندن میں کرائے گئے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کریں تاکہ عوام اور عدالت کو پتا چل سکے کہ شہباز شریف نے کس چیز کا علاج کروایا؟

بابر اعوان نے مزید کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کو ملک میں علاج کروانے کا پابند کریں، جن ہسپتالوں میں 20 کروڑ لوگ اعتبار کرتے ہیں شریف خاندان ان سے بھاگنے کی وجہ بتائیں، شہباز کے استقبال کے لیے صرف ڈیڑھ درجن کارکنوں کا سمندر آیا، کارکنوں کا ہجوم دیکھ کر شہباز شریف تحریک سے توبہ کریں۔
Load Next Story