سپریم کورٹ کراچی میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا ازخود نوٹس

کراچی میونسپل کارپوریشن نے ان گنت پلاٹ سیاسی بنیادوں پر بااثر افراد کو الاٹ کیے، درخواستگزار کا الزام


Numainda Express September 01, 2013
سابق ایڈمنسٹریٹر نے غیرقانونی الاٹمنٹس سے انکار کیا تھا جس پر انھیں بھی عہدے سے الگ کردیا گیا، فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کراچی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بااثر افرادکو قیمتی پلاٹ غیرقانونی طورپر الاٹ کرنے کاازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نوٹس درخواست گزار شاہدحسین کی درخواست پرلیا گیاہے جس میں انھوں نے الزام عائد کیاہے کہ کے ایم سی نے ان گنت پلاٹ سیاسی بنیادوں پر بااثر افرادکو الاٹ کیے ہیں۔



سابق ایڈمنسٹریٹر نے ان غیرقانونی الاٹمنٹس سے انکار کیاتھا جسکی وجہ سے انھیںبھی عہدے سے الگ کیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |