وزیراعظم نے سول اداروں کے اخراجات میں بھاری کٹوتی کی ہدایت کردی

فوج اپنے اخراجات کم کرسکتی ہے تو سول ادارے کیوں نہیں؟ وزیر اعظم


ویب ڈیسک June 09, 2019
فوج اپنے اخراجات کم کرسکتی ہے تو سول ادارے کیوں نہیں؟ وزیر اعظم (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے سول اداروں کے اخراجات کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوج اپنے اخراجات کم کرسکتی ہے تو سول ادارے کیوں نہیں کرسکتے؟

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داوٴد، وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں مالی سال 2019-20ء کی بجٹ تجاویز زیر غور آئیں ذرائع کے مطابق اجلا میں وزیر اعظم نے بجٹ میں سول اخراجات میں بھاری کٹوتی کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام سول ادارے اپنے اخراجات کم کریں اگر فوج اپنے اخراجات کم کرسکتی ہے تو سول ادارے کیوں نہیں؟

اسی سے متعلق: بجٹ میں ہر حکومتی ادارے کے اخراجات میں کٹوتی کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ حکومت کفایت شعاری پر سختی سے عمل کرے اور بجٹ میں غریبوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں