نظریاتی کونسل کی 6 ہزار سفارشات قانون سازی کی منتظر ہیں سردار یوسف

ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کے خاتمے کے لیے مرکزی اور مقامی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور


Staff Reporter September 01, 2013
قانون توہین رسالت کے خاتمے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا ، وفاقی وزیر مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی 6 ہزار سے زائد سفارشات کئی دہائیوں سے قانون سازی کے منتظر ہیں یہ سفارشات جلد پارلیمنٹ بھیجی جائیں گی۔

انھوں نے اعلان کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نوکے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔قانون توہین رسالت کے خاتمے کی کوئی جرات نہیں کرسکتا۔ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کے خاتمے کے لیے مرکزی اور مقامی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں۔



ان خیالات کا اظہار انھوں نے مجلس صوت الاسلام پاکستان کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سلیم ضیا، قاری شیرافضل اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حج آپریشن 2013ء کی مانیٹرنگ کے لیے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ لاوارث بچوں کے خانے میں ولدیت کی جگہ کفیل کے نام کے خانے کے لیے نادرا کوسفارشات پیش کردی جائیں گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں