امریکا کا برطانوی مبلغ ابوحمزہ مصری کے خلاف الزامات مسترد کرنے سے انکار

۔مصری نژاد مبلغ کے خلاف اغوا، دہشت گردی کا تربیتی کیمپ بنانے اور افغان جہاد میں سہولت فراہم کرنے کے الزام ہیں۔

ابوحمزہ المصری کو 2012 میں ملک بدرکیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

امریکی عدالت نے امریکامیں القاعدہ طرزکاتربیتی کیمپ قائم کرنے کی سازش کے ملزم انتہا پسند برطانوی مبلغ کے خلاف دہشت گردی کے 11 الزامات مستردکرنے کی تحریک سے انکار کردیا ہے۔


مصطفی کمال جو برطانیہ میں ابوحمزہ المصری کے نام سے مشہورہے کو2012 میں ملک بدرکیا گیا تھا۔مصری نژاد یک چشم بغیر بازو والے مبلغ کے خلاف 31 مارچ 2014 کو یمن میں 1998 میں اغوا، دہشت گردی کا تربیتی کیمپ بنانے کی سازش اور افغان جہاد میں سہولت فراہم کرنے کے الزام پرمقدمے کی سماعت کی جائے گی۔
Load Next Story