نوجوان کو نسوار پر ’’ٹک ٹاک‘‘ ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا

پولیس نے نوجوان اسد خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک June 10, 2019
اس طرح کی ویڈیو بنا کر پولیس کو بدنام کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایس پی ماڈل ٹاؤن . فوٹو : فائل

نوجوان کی جانب سے نسوار کو ''ٹک ٹاک'' ویڈیو پر بطور منشیات دکھانا مہنگا پڑگیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

اسمارٹ فون ایپلی کیشن ''ٹک ٹاک'' پر نوجوان اسد خان نے ویڈیو بنائی جس میں نوجوان تھانہ نشتر کالونی کے گیٹ سے باہر نکلتا ہے اور اپنے ہاتھ میں منشیات دکھاتا ہے جو کہ اصل میں نسوار ہوتی ہے اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا ہے۔

نوجوان اسد خان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو آنے کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک نے ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت جاری کردی جس کے بعد پولیس نے اسد خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ویڈیو بنا کر پولیس کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں