جنوبی افریقا سے ٹاکرا افغان اسپنرراشد کے مکمل فٹ ہونے کا امکان

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے گیند راشد خان کے سر پر جالگی تھی


AFP June 10, 2019
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے گیند راشد خان کے سر پر جالگی تھی۔ فوٹو: فائل

افغانستان کو اگلے میچ سے قبل اپنے اہم ترین اسپنر راشد خان کے مکمل فٹ ہونے کا انتظار ہے۔

ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے گیند ان کے سر پر جالگی تھی۔ لوکی فرگوسن کے باؤنسر پر گیند پہلے ہیلمٹ سے ٹکرائی اور پھر وکٹوں پر جالگی جس سے وہ آؤٹ ہوگئے تاہم میدان سے باہر جاتے ہوئے ان کے قدم ڈگمگارہے تھے بعد ازاں انھوں نے سرچکرانے کی شکایت کی۔

جس پر ان کا میڈیکل ٹیسٹ بھی ہوا، وہ بعد میں بولنگ بھی نہیں کرپائے تھے۔ کپتان محمد نبی کہتے ہیں کہ میچ کے بعد راشد کی حالت بہتر ہوگئی تھی، ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے، ہمارا اگلا میچ جنوبی افریقہ سے 15 جون کو ہے، مجھے امید ہے کہ تب تک وہ مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔