برادر نسبتی کو بلیک میل کرنے کے لیے بیوی کوپھندا دیدیا
چیخ پکار پر ملازم نے جان بچائی،بھائی اور شوہر بزنس پارٹنر تھے،بیوی کا اسلام آباد پولیس کوبیان
وفاقی دارالحکومت کے پوش رہائشی علاقہ ایف ٹین ٹو میں مشترکہ کاروبار میں کروڑوں روپے کے پراپرٹی کے سودے میں اپنا حصہ مانگنے والے برادر نسبتی کو بلیک میل کرنے کے لیے بہنوئی نے اپنی جواں سال بیوی کواسی کے دوپٹہ کا پھندا بناکرپنکھے سے لٹکا دیا۔
اور اس کی چیخ پکاراس کے بھائی کوفون پرسنوانے کے دوران گھریلوملازم نے مداخلت کرکے خاتون کی جان بچالی۔شالیمارپولیس کو نادیہ محبوب نے بتایاکہ ان کی شادی چار سال پہلے عمیرعزیزکے ساتھ ہوئی تھی،شوہر کے مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ دو سال والدین کے گھر رہی، جس دوران ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی،شوہرتشدد کانشانہ بناتاجس پر خلع کے لئے دعوی دائرکیاگیا ، تاہم میرے شوہر نے منت سماجت کر کے خلع کا دعویٰ واپس کرا لیا اور مالی حالات کا رونا رویا،جس کے میرے بھائی نے اسے پراپرٹی کے اپنے کاروبار میں شراکت دار بنا لیا۔
ایک دن قبل میرے بھائی نے میر شوہر کو فون کیاکہ پراپرٹی کے سودے میں اس کا جو حصہ بنتاہے وہ دفتر آکر اداکرو جس پرشوہر نے مجھے میرے ہی دوپٹے سے پھنددے کر پھنکے سے لٹکادیا ، ایس ایچ او تھانہ شالیمار سب انسپکٹرشبیر تنولی نے ایکسپریس کو بتایاکہ ملزمکو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔