کوئٹہ اختر مینگل کے گھر پر دستی بم حملہ واقعے کا مقدمہ درج

مقدمہ گھر کے چوکیدار کی مدعیت میں نامعلموف افراد کے خلاف سریاب تھانے میں درج کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک September 01, 2013
گزشتہ رات ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار دو دستی بم پھینک کرفرارہوگئے تھے۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

FAISALABAD: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دستی بم حملے کا مقدمہ گھر کے چوکیدار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سریاب تھانے میں درج کیا گیا ہے، دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر واقعے کے بعد سردار اختر مینگل کی ذاتی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ بم حملے کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی نے آئندہ کے لائحہ عمل کے تعین کے لئے کوئٹہ میں آج مرکزی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار دو دستی بم پھینک کرفرارہوگئے تھے،حملے سے گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا۔ تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی نقٓصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں