لاہور جعلی دستاویزات پر ترقی پانے والے 279 ٹریفک وارڈنز برطرف

برطرف ٹریفک وارڈنز کے خلاف دھوکادہی کے مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک September 01, 2013
ٹریفک واردنز نے ترقی کے لئے جمع کرائی گئیں تعلیمی اسناد، برتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر اسناد کی تحقیقات کرائی تھیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پنجاب حکومت نے جعلی دستاویزات پر ترقی پانے والے 279 ٹریفک وارڈنز کو برطرف کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹریفک واردنز کی جانب سے ترقی کے لئے جمع کرائی گئیں تعلیمی اسناد، برتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر اسناد کی تحقیقات کرائی تھیں جس پر صرف لاہور میں 279 ٹریفک وارڈنز جعل سازی کے مرتکب پائے گئے ہیں، ان وارڈنز کو فوری طور پر برطرف کرکے ان کے خلاف جعل سازی کے مقدمات بھی درج کرادیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب برطرف کئے جانے والے ٹریفک وارڈنز نے ناصر باغ پر احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف اداروں میں بھرتی کئے جانے والے ملازمین کی اسناد کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے تاکہ اہل افراد کو سامنے لایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں