جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو اسپتال سے گھرمنتقل کردیا گیا

نیلسن منڈیلا کی صحت تاحال نازک ہے جس کے باعث ان کا علاج گھر پر جاری رہے گا۔


ویب ڈیسک September 01, 2013
نیلسن منڈیلا گذشتہ دو ماہ سے پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث پریٹوریا کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، فوٹو: فائل

جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو اسپتال سے گھرمنتقل کردیا گیا ہے، ان کی صحت تاحال نازک ہے جس کے باعث ان کا علاج گھر پر جاری رہے گا۔

جنوبی افریقا کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیلسن منڈیلا کی صحت مکمل طور پر درست نہیں ہوئی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ گھر منتقل کرنے کے بعد بھی ماہر ڈاکٹرز اور اسپتال کاعملہ ان کی دیکھ بھال پر مامور ہے اور اسپتال جیسی سہولیات مہیا کی گئی ہیں تاہم نیلسن منڈیلا کی حالت تشویشناک ہونے کی صورت میں انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 95 سالہ نیلسن منڈیلا گذشتہ دو ماہ سے پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث پریٹوریا کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں 8 جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ گذشتہ دو برسوں کے دوران نیلسن مینڈیلا 5 بار ہسپتال جا چکے ہیں۔ اپریل میں انھیں نمونیا کی وجہ سے دس دن ہسپتال میں رہنا پڑا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں