کراچی میں بچی سے زیادتی کرنے والا کم عمر ملزم گرفتار

طبی معائنے میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی، پولیس


Numainda Express June 10, 2019
طبی معائنے میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی، پولیس فوٹو:فائل

زمان ٹاؤن پولیس نے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے کم عمر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کورنگی کے علاقے زمان ٹائون میں کم عمر ملزم فرقان نے چار سالہ بچی ع کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں فرقان کے والد اور کئی رشتے داروں کو حراست میں لیا تھا تاہم اتوار کو رات گئے ملزم فرقان کی گرفتاری بھی عمل میں آگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے جس میں اس کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ گرفتار ملزم فرقان کی عمر بھی 18 برس سے کم بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔