بجلی پر سبسڈی دے رہے ہیں لیکن مہنگا تیل خرید کر سستا نہیں دے سکتے وفاقی وزیر اطلاعات
نقید کرنے والوں کے پاس قیمتوں پر کنٹرول کرنے کا کوئی طریقہ ہے تو بتائیں اس پرعمل کریں گے، سینیٹر پرویز رشید
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بجلی کی مد میں عوام کو اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے لیکن مہنگا تیل خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں ، بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں جس کا اثر پاکستان میں بھی پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کی مد میں عوام کو 170 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے لیکن مہنگا تیل خرید کر عوام کو سستا فروخت نہیں کیا جاسکتا۔ تنقید کرنے والوں کے پاس قیمتوں پر کنٹرول کرنے کا کوئی طریقہ ہے تو بتائیں اس پرعمل کریں گے۔
سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اگر گزشتہ حکومتوں کی جانب سے معاشی بحالی پر توجہ دی جاتی تو آج عوام کی قوت خرید بڑھ چکی ہوتی لیکن موجودہ حکومت ملک کی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لئے سرگرم ہے اور اس سلسلے میں منصوبہ بندی کرلی گئی ہے جس پر عمل کرکے جلد ہی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔