پہلی بار حکومت نے بجٹ سے قبل اعتماد میں نہیں لیا تاجر برادری

بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے پر تاجروں کا احتجاج


ویب ڈیسک June 10, 2019
بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے پر تاجروں کا احتجاج فوٹو:فائل

تاجر برادری نے بجٹ سے قبل اعتماد میں نہ لینے پر حکومت سے احتجاج کیا ہے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئندہ بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی ملک شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ جب بھی بجٹ پیش کیا جاتا ہے تو تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جاتا ہے مگر اس بار ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، ہم اس پر احتجاج بھی کرینگے اور امید کرینگے کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا، معاشی حالات خراب ہیں اور عید الفطر پر بھی کاروبار کا حال ابتر رہا۔

سابق صدر راولپنڈی چیمبرآف کامرس سہیل الطاف کا کہنا تھا کہ ہمیں بجٹ بناتے وقت کیوں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم امید کرتے ہیں بجٹ پر ایسے اقدامات کئے جائیں گے جس سے ٹیکس دینے والوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ تاجر رہنما ملک شاہد سلیم نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ملک بھر سے کسی چیمبر آف کامرس سے نہیں پوچھا گیا، اس سے قبل تمام ملک بھر کے حکومتیں چیمبر آف کامرس سے حکومتیں مشورہ لیتی تھی، بند کمرے میں ہونے والے فیصلوں پر امید نہیں کہ کچھ اچھا ہوگا۔

ملک شاہد سلیم نے مزید کہا کہ اگلے بجٹ میں ٹیکس ہدف پچپن سو ارب روپے رکھ دیا گیا ہے جو ناممکن ہے، اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تاجروں میں خوف وہراس پھیلایا جائے گا، وزیراعظم عمران خان تجارت میں آسانی کا نام لیتے ہیں لیکن یہاں تجارت میں مشکلات پیدا کردی گئی ہیں، اگر ایسا کیا جاتا رہا تو ہم بالکل برداشت نہیں کریں گے اور اس کے خلاف کھڑے ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں