وزیراعلی خیبرپختونخوا نے تمام کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا
گزشتہ دور میں نوکریاں فروخت ہوتی تھیں اب ایسا نہیں، ہمارے کسی وزیر یا مشیر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا، پرویزخٹک
وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے صوبائی حکومت کے 90 روز مکمل ہونے پر صوبے کے تمام کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اپنی حکومت کے 90 روز مکمل ہونے پر میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلی پرویزخٹک کہا کہ گزشتہ دور میں نوکریاں فروخت ہوتی تھیں اب ایسا نہیں ہوا ابھی تک ہمارے کسی وزیر یا مشیر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا، احتساب کمیشن بنادیا گیا ہے احتساب کمیشن کے بعد کرپٹ عناصر کو گھر جانا ہوگا یا پھر جیل۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں نیا انٹیلی جنس ادارہ بنارہے ہیں جس میں نوجوانوں کوبھرتی کیا جائے گا جب کہ اب صوبے میں سیاسی بنیادوں پر پولیس افسران کے تبادلے بھی نہیں ہوں گے۔ وزیراعلی نے صحت سے متعلق پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے صوبے میں تمام کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ پر بھرتی ڈاکٹرز کو مستقل کر دیا گیا ہے جب کہ200 نئے ڈآکٹرز ، 450 نرسزز اور دیگر طبی عملہ بھی بھرتی کیا جائے گا۔