جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

میچ منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا


ویب ڈیسک June 10, 2019
میچ منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ۔ فوٹو : اے ایف پی

کرکٹ ورلڈ کپ کا جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 15 واں میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اورجنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افریقا نے 7.3 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 29 رنز بنائے اس دوران بارش ہوگئی۔

گراؤنڈ اسٹاف نے کچھ دیر بارش رکنے پر میدان کو خشک کرکے کھیل کے قابل بنانے کی کوشش کی تاہم زیادہ وقت گزرنے کے باوجود میچ شروع نہ ہوسکا جس کے بعد میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز نے ایونٹ میں اب تک 2 میچز کھیلے جن میں وہ ایک میں کامیاب اور ایک میں ناکام رہے ہیں تاہم جنوبی افریقا کو تینوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔