فرانس نے شام پر تنہا حملہ کرنے سے انکار کردیا

شامی حکومت کے خلاف فوجی کاروائی کے لئے امریکی کانگریس کے فیصلے کے منتظر ہیں مگر تنہا حملہ نہیں کریں گے، فرانس


ویب ڈیسک September 01, 2013
فرانسیسی وزیراعظم کل پارلیمینٹرینزکو شام سے متعلق صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینگے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

KABUL: فرانس نے کہا ہے کہ شام کی حکومت کے خلاف فوجی کاروائی کے لئے وہ امریکی کانگریس کے فیصلے کے منتظر ہیں لیکن تنہا فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے پیرس میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس شام کے خلاف تنہا کسی قسم کی فوجی کاروئی نہیں کرے گا ،فرانس کو حملے کے لئے اتحادیوں کی مدددرکار ہے۔ انہوں نےکہا پیر کو فرانسیسی وزیراعظم پارلیمینٹرینزکو شام سے متعلق صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینگے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی جانب سے شام میں فوجی کارروائی کی مخالفت کے فیصلے پر اتحادی ممالک کی جانب سے شدید تشویش کااظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر باراک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ امریکا نے شام پر حملے کا حتمی فیصلہ کر لیا تاہم اس حوالے سے کانگریس سے منظوری لی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس ذرائع نے شام حکومت مخالف مظاہرین پر کیمیائی حملوں کی تصدیق کی ہے اور شام کے کیمیائی ہتھیار امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں