پشاور پولیس موبائل کے قریب دھماکا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بم پولیس موبائل سے کچھ فاصلے پر پھٹا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

بم پولیس موبائل سے کچھ فاصلے پر پھٹا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

ناصر باغ روڈ پر پولیس موبائل کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے احتشام خان کے مطابق ناصر باغ تھانے کی پولیس موبائل معمول کے مطابق گشت کر رہی تھی کہ ناصر باغ روڈ پر پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی، بم پولیس موبائل سے کچھ فاصلے پر پھٹا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ اسی مقام پر چند ماہ قبل ایک سرکاری ادارے کی گاڑی کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس سے قبل بھی یہاں کئی دہشت گردی کی کارروائیاں ہو چکی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story