حکومت کو بجٹ بنانا نہیں آتا آصف زرداری

آج جو فیصلہ بھی ہوگا خیر ہوگی، آصف زرداری کا صحافی کو جواب


ویب ڈیسک June 10, 2019
آج جو فیصلہ بھی ہوگا خیر ہوگی، آصف زرداری کا صحافی کو جواب

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجٹ بنانا نہیں آتا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت کو بجٹ بنانا ہی نہیں آتا۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ آج کے فیصلے سے متعلق کیا توقعات ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو بھی ہوگا خیر ہوگی۔

واضح رہے آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں