ہاکس بے روڈ پر وین الٹ گئی 2 افراد جاں بحق 12 سے زائد زخمی

زخمی افراد کو ایدھی ایمبولنسز کے زریعے سول اور جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہی ہے۔

زخمی افراد کو ایدھی ایمبولنسز کے زریعے سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

ہاکس بے روڈ پر پکنک سے واپس آنے والی وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بس میں سوار افراد ہاکس بے کے ساحل سے پکنک منا کر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ہاکس بے روڈ پر ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث وین الٹ گئی اور اس میں سوار 12 افراد زخمی ہو گئے، زخمی افراد کو ایدھی ایمبولنسز کے زریعے سول اور جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہی ہے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story