طالبان سے مذاکرات نہیں ہو رہے فیصلہ اے پی سی میں کیا جائے گا چوہدری نثار

حکومت کی جانب سے ابھی تک طالبان سے مذاکرات کے لئے کوئی پیش قدمی نہیں کی گئی، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک September 01, 2013
چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک طالبان سے مذاکرات کے لئے کوئی پیش قدمی نہیں کی گئی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ حکومت کے طالبان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں کوئی حقیقت نہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ کچھ لوگ طالبان سے قربت کا حوالہ دے کر طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت کو اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اورا سی طرح کچھ لوگ حکومت سے قربت کا حوالہ دے کر طالبان سے رابطے میں رہنے کی کوشش کرتے ہیں، ان تمام چیزوں سے لوگوں میں ابہام اور شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں اور یہ تمام چیزیں امن کے عمل کو متاثر کرتی ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک طالبان سے مذاکرات کے لئے کوئی پیش قدمی نہیں کی گئی، حکومت اس حوالے سے کل جماعتی کانفرنس بلائے گی، ہم نے اس حوالے سے پالیسی اور حکمت عملی تیار کر لی ہے اور اسے اے پی سی میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے سامنےرکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی اور ان کی مشاورت سے ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں