پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے، ترجمان بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک June 10, 2019
مصطفیٰ نواز کھوکر نے ملک بھر کے جیالوں سے پر امن رہنے کی اپیل - فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر نے ملک بھر کے جیالوں سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیالے مشتعل نہ ہوں، ضبط کا مظاہرہ کریں، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں اور تفصیلی عدالتی فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

دوسری جانب آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماوٴں اور جیالوں نے شام 6 بجے احتجاج کی کال دے دی، آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں