
سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ منطقی اور قابل فہم ہے، محسوس ہورہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف شواہد نہایت ٹھوس اور ناقابل تردید ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بہت سے اہم اور ناقابل تردید شواہد پر مشتمل رپورٹ مرتب کی۔
Major breakthrough in terms of accountability as IHC rejects Asif Zardari’s interim bail. Everyone is equal and accountable before law! #ArrestMrTenPercent pic.twitter.com/0mrAkoOg6Q
— PTI (@PTIofficial) June 10, 2019
عمر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسلسل کہتے آئے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا، اب دونوں کے لئے فرار کا کوئی رستہ موجود نہیں، کرپٹ کردار اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔