مریم نواز فکر نہ کریں ابھی مزید گرفتاریاں رہتی ہیں شوکت یوسفزئی
آصف زرداری کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، وزیر اطلاعات کے پی
وزیر اطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلاول کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے والد اور والدہ پر مقدمات نوازشریف نے بنائے جب کہ مریم نواز فکر نہ کریں ابھی مزید گرفتاریاں رہتی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، یہ کرپشن کا معاملہ ہے، آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی سندھ کارڈ استعمال نہ کرے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے والد اور والدہ پر مقدمات نوازشریف کے دور میں بنائے گئے تھے، ان دو لیڈروں کی وجہ سے آج ملک کو نقصان ہو رہا ہے لیکن اب بڑے مگرمچھ پکڑے جا رہے ہیں، ایک دوسرے کو چور کہنے والے جیل میں ملیں گے، عوام شکرانے کے نفل ادا کریں۔
وزیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہ رہی ہے عوام اب ان کی باتوں میں آنے والے نہیں اور نہ اپوزیشن کی تحریکیں کامیاب ہونے والی ہیں، مریم نواز بھی فکر نہ کریں ابھی مزید گرفتاریاں رہتی ہیں۔