الیاناڈی کروز کی کامیڈی فلم ’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘‘ 20 ستمبر کو ریلیز ہوگی

ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی اس فلم میں اداکارہ نے شاہد(وشواش رائو) کی ہیروئن(کاجل )کاکردار اداکیاہے.


Net News September 02, 2013
راج کمار سنتوشی کا کہنا ہے کہ اس فلم کے لیے الیانا ڈی کروز کا انتخاب انتہائی موزوں ہے وہ فلم میں کاجل کا کردار اداکررہی ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ الیاناڈی کروز کی کامیڈی فلم ''پھٹاپوسٹر نکلا ہیرو'' 20ستمبر کو ریلیز ہوگئی فلم کی تشہیری مہم تیزی سے جاری ہے ۔

الیانا ڈی کروز فلم میں لیڈنگ رول اداکررہیں جب کہ اس فلم کے ہیرو شاہد کپور ہیں جو وشواش رائو کاکردار اداکررہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت راج کمار سنتوشی نے دی ہیں اور اس کے رائٹربھی وہ خود ہیں جب کہ رامیش ایس تورانہ فلم ساز ہیں۔فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیاہے۔ اس فلم میں پدمنی کولہا پوری بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں نرگس فخری فلم کے ہیرو شاہد کپور کے ساتھ اسپیشل آئٹم سانگ پر پرفارم کررہی ہیں۔راج کمار سنتوشی اس سے قبل 1990میں فلم'' گھائل'' 1994میں ''انداز اپنا اپنا'' 2004 میں ''خاکی'' اور 2009 میں ''عجب پریم کی غضب کہانی '' کی ہدایات دے چکے ہیں۔فلم کا ٹریلر 14جولائی کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جسے تین ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

راج کمار سنتوشی کا کہنا ہے کہ اس فلم کے لیے الیانا ڈی کروز کا انتخاب انتہائی موزوں ہے وہ فلم میں کاجل کا کردار اداکررہی ہیں۔ جو شاہد کپور (وشواش رائو)کی ہیروئن ہے جب کہ پدمنی کولہا پوری شاہد کی ماں کاروپ میں ہیں۔فلم کے دوسرے اداکاروں میں درشن جاریوالا، شربھا شکلا، سنجے مشرا، دیپکا کامیا شام ہیں جب کہ سلمان خان کی بھی فلم میں خصوصی آمد ہے۔ الیانا ڈی کروز نے کہا ہے کہ میں نے زیادہ تر سائوتھ کی فلموں میں کام کیا ہے۔ راج کمار سنتوشی نے فلم ''پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو'' میں اہم کردار دیا جسے ادا کرنے میں بہت محنت کی ہے امید ہے شائقین کومیراکام پسند آئے گا۔ الیانانے بتایاکہ وہ اس کے علاوہ راج کمار سنتوشی کی اگلے برس آنیوالی فلم ''میں تیرا ہیرو ہوں'' میں بھی اہم کردار اداکررہی ہیں۔



ماڈلنگ سے کیرئیر کا آغاز کرنیوالی اداکارہ نے بتایاکہ انھوں نے 2006 میں تلگو زبان میں بننے والی فلم ''دیواداسو''میں لیڈنگ رول اداکیااس فلم میںبہترین اداکاری پر انھیں فلم فئیر کا ایوارڈ دیا گیا۔اس سے پہلے ہندی فلم ''برفی '' میں بھی اہم مگر مختصر کردار ادا کیا جسے بہت پسند کیا گیا۔واضح رہے کہ ابتدا میں سائوتھ کی فلموں میں کا م کیا۔ الیانا کی 2006میں تلگو فلم ''دیواداسو'' ریلیز ہوئی اس سال الیانا نے ایک اور تلگو فلم شروتی پوکری میں کام کیا جب کہ تامل فلم'' آرتھی'' اور تلگو فلم '' نقشاترا''میں بھی اپنی پرفارمنس دکھائی، 2007 میں الیاناڈی کروز ''تری پورہ راکھی''، '' ندی منا''اور سھتیاآتا''میں جلوہ گر ہوئیں ۔2008ء میں الیانا ڈی کروز کی فلم ''بھاگیہ ماتھی جلسا'' ریلیزہوئی اس فلم میں انھیں بہترین اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیاگیا۔الیانانے اسی سال تلگو فلم ''جیوتھی بھلے'' میں بھی کام کیا۔

2009 میں الیانا نے تلگو فلموں ''کک''،''ریسپو'' اور ستیاوتی میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے تہلکہ مچا دیا۔ 2010میں فلم ''ہدگا ہدگائی'' 2011 میں تلگو فلم ''ایسوریا شکتی'' ، 2012 میں تامل فلمیں ''ریانن بن'' اور ''دیوند'' ہٹ ہوئیں ہالی ووڈ میں اداکارہ فلم برفی میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ انڈین کمرشلز میں بھی کام کرکے بھارت کے متعدد پروڈیو سروں اور ہدایتکاروں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئیں جس پر انھوںنے الیانا کو بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیش کش کی۔ بھارتی فلمی ناقدین کے مطابق الیاناڈی کروز سائوتھ سے آنیوالی دوسری اداکارائوں کی طرح جلد ہی بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ بن جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں