میرا کی پہلی پشتو فلم ’’اوربل‘‘ کی عکسبندی آج مری میں ہوگی

فنکار کیلیے اس کا کردار زیادہ اہم ہوتا ہے ’’اوربل‘‘میں کردارمیرے مزاج کے مطابق ہے


Cultural Reporter September 02, 2013
اداکارہ نے کہا کہ فنکار کی کوئی زبان اور سرحد نہیں ہوتی، پشتو ہماری علاقائی زبان ہے۔ فوٹو: فائل

اداکارہ میرا پہلی پشتو فلم ''اوربل'' کی عکسبندی آج مری میں شروع ہو رہی ہے۔

جہاں اداکارہ کا شاہد خان کے ساتھ گانے کی شوٹنگ سے آغاز کیا جائیگا۔ اس حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ فنکار کی کوئی زبان اور سرحد نہیں ہوتی، پشتو ہماری علاقائی زبان ہے۔ اس وقت پشتو فلمیں اردو ، پنجابی کی نسبت زیادہ اچھا بزنس کر رہی ہیں ۔ اسی لیے جب مجھے ہدایتکار ارشد خان نے پشتو فلم ''اوربل'' کی کہانی سنائی تو اچھی لگی ۔



انھوں نے کہا کہ فنکار کے لیے اس کا کردار زیادہ اہم ہوتا ہے ۔اس فلم میں کردار چیلجنگ اور میرے مزاج سے مطابقت رکھتا ہے۔ میرا نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ جس طرح اردو اور پنجابی فلموں میں اپنے کام کے ذریعے شناخت بنائی اسی طرح پشتو فلم بینوں کو بھی اپنی پرفارمنس سے متاثر کرسکوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں