پاکستان واحد مستقل اور بااعتماد دوست ملک ہے چینی سفیر

سی پیک خطے اور اقوام عالم کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کا ایک تاریخی منصوبہ ہے، یاؤجنگ


شبیر حسین June 11, 2019
پاکستان چین پر امریکا کی ٹیرف پابندیوں کو مسترد کرتا ہے،مشاہد سید،سردار مسعودکا خطاب۔ فوٹو: فائل

چین کے سفیر یائوجنگ کاکہنا ہے کہ چین کا دنیا میں اگر کوئی مستقل و بااعتماد دوست ملک ہے تووہ پاکستان ہے۔

پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایس ایم حالی کی کتاب''روڈ ٹو لیڈرشپ'' کی تقریب رونمائی سے خطاب میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے اوراقوام عالم کے ساتھ تعلقات اور روابط کو فروغ دینے کا ایک تاریخی منصوبہ ہے، یہ منصوبہ چین کی خارجہ و معاشی پالیسی کا حصہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ،سی پیک کے تحت پاکستان میں انسانی ترقی پر توجہ مرکوزہے، چین ترقی کررہا ہے لیکن چین چاہتا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی ترقی کرے جب کہ چین دنیا میں کنٹریبیوٹ کررہا ہے کیونکہ چین کے پاس وسائل ہیں۔

سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ نے پاکستان اور چین کو آئرن برادر قرار دیا تھا، سی پیک کے تحت چین غیرمالی کاروبار اورپیشوں کی نگرانی کا نظام تیار کرنے کیلئے شرائط و ہدایات تیار کرکے وزارت خزانہ کو بھجوا دیں۔

ایکسپریس کودستیاب کاپی کے مطابق یہ لچکدار ہیں اور ورکنگ گروپ کوتبدیلی کے اختیارات ہونگے تاہم اس کی نگرانی سے متعلق اختیارکو برطانیہ،امریکہ،کینیڈا،متحدہ عرب امارات اور نیوزی لینڈ کی طرح محدود نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں