بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

حادثے کا شکارہونے والے اپنے رشتے داروں سے ملنے کوئٹہ سریاب روڈ جا رہے تھے


ویب ڈیسک June 11, 2019
حادثہ ٹرک اور ویگن کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع فوٹوفائل

حب میں وندرکے قریب ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے حب میں وندرکے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اورویگن میں تصادم کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے اپنے رشتے داروں سے ملنے کوئٹہ سریاب روڈ جا رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو حب اور کراچی منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے لیاقت آباد بلوچ پاڑہ کے رہائشی تھے، حادثے میں کراچی سول اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حضیفہٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق افراد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وندر میں جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ محمد عظیم ہائی ایس وین چلا رہا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں متوفی عظیم کی اہلیہ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں میر ملک داد، عظمیر، پارس اور انعم شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں