سوہا علی خان نئی فلم میں پولیس انسپکٹر بنیں گی

یہ فلم نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


این این آئی September 02, 2013
یہ فلم نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو : فائل

اداکارہ سوہاعلی خان اپنی آنے والی فلم میں پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے ممبئی میںجیولری شو''گلیمر اسٹائل واک 2013'' کا کا افتتاح کیا، جس میں کئی نامور سیلیبرٹیز کی شرکت کی توقع ہے۔

شو میں کئی اسٹور اپنی کلیکشن پیش کر رہے ہیں۔ بلو گاون میں ملبوس اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی پسندیدہ 8 قیراط کی ڈائمنڈ رنگ ہے۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ ان کے مقابل ارشد وارثی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں