زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کا اہم انتخابی وعدہ تھا فواد چوہدری

یہ معمولی بات نہیں کہ 10سال میں اربوں روپے کی ہیرپھیرکرنے والے گروہوں کے سرغنہ جیل پہنچے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک June 11, 2019
اب اگلا مرحلہ ملک سے باہر ٹھکانے لگائی گئیں رقوم کی ریکوری کا ہونا چاہئے، وزیر سائنس فوٹو: فائل

ANKARA: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا، 10 سال میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سرغنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ اب اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے جہاں وہ رقوم جو ملک سے باہر ٹھکانے لگائیں گئیں وہ واپس ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔