پاکستانی فنکاروں پرپابندی سے بھارت اپنا بھیانک چہرہ دکھارہا ہے دیا مرزا

دیا مرزا نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کو دونوں ممالک کیلیے نقصان دہ قرار دیا ہے


ویب ڈیسک June 11, 2019
دیا مرزا اپنی نئی ویب سیریز’’کافر‘‘میں پاکستانی خاتون کا کردار اداکررہی ہیں فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے خلاف پھٹ پڑیں اور بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کو کئی ماہ بیت گئے اوراس پابندی سے جہاں پاکستانی فنکار پریشان ہیں وہیں بالی ووڈ سے وابستہ افراد بھی عاجز آگئے ہیں اور کھل کراس پابندی کے خلاف آواز اٹھانے لگے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ دیا مرزا نے اپنی نئی ویب سیریز ''کافر'' کی لانچنگ تقریب کے دوران پاکستانی فنکاروں پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اوراس پابندی کو دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے ہم دنیا کو یہ بتارہے ہیں کہ بھارت کتناخوفناک ہے۔

دیا مرزا نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فن ہمیشہ خوف کے ہاتھوں متاثرہوتا ہے اوراسے خوف سے نقصان پہنچتا ہے لیکن خوف ہی کی وجہ سے آرٹ دوبارہ متحد و توانا ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے ہم پر تھوپے گئے تعصبات صرف ہمیں ہی اپنے ہمسایوں سے دور نہیں کریں گے، بلکہ ہمارے ہمسایوں کو بھی ہم سے دور کردیں گے، دیا مرزا نے کہا، اور ہم نے خود کو رابطے اور تبادلے کے موقعے سے محروم کردیا ہے۔ ہم دنیا کو صرف یہ دکھا رہے ہیں کہ ہم کتنے بھیانک ہیں۔

واضح رہے کہ دیا مرزا اپنی نئی ویب سیریز''کافر'' میں پاکستانی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں جسے اس کے بچے کے ساتھ قیدی بنالیا جاتا ہے تاہم اس قید سے رہائی حاصل کرنے میں ایک صحافی ان کی مدد کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔