پی پی پی کا آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اور یوم سیاہ

پی پی پی کے کارکنوں نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔


ویب ڈیسک June 11, 2019
پی پی پی کے کارکنوں نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔ فوٹو:رائٹرز

پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا۔

پی پی پی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔

کارکنان نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور حکومت و نیب کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر آصف زرداری کو رہا کرو کے نعرے درج تھے۔ سندھ کے چند علاقوں میں جزوی طور پر دکانیں بند رہیں اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں