بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کراچی سے 1150 کلومیٹر دور

سمندری طوفان سے پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں، چیف میٹرولوجسٹ


ویب ڈیسک June 11, 2019
سمندری طوفان شمال بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، عبدالرشید چیف میٹرولوجسٹ فوٹوفائل

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں 1150 کلومیٹر دور ہے اور بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان 13 جون کو بھارتی ساحلی علاقے گجرات سے ٹکرائے گا، جب کہ اگلے ایک دو روز کے دوران سمندری ٹریک میں تبدیلی کا بھی امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق سمندری طوفان سے کراچی سمیت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندر میں ہونے والی غیر معمولی سرگرمی کا مستقل بنیادوں پر 24 گھنٹے مشاہدہ کیا جارہا ہے، تاہم سمندری طوفان بننے اور پاکستانی ساحلی مقامات کے قریب آنے پر شہرمیں شدید گرمی اور بارشوں کی شکل میں اثرات نمایاں ہوسکتے ہیں۔

عبدالرشید نے کہا کہ اگر یہ طوفان پاکستانی ساحلی مقامات کے قریب سے گزرا توبھی بارشوں کا سبب بنے گا اور کسی پاکستانی ساحلی مقام کے انتہائی قریب سے گزرنے یا ٹکراؤ کے نتیجے میں زیادہ شدت کی ہواؤں اور بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔