اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے وزیراعظم

جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا، وزیراعظم


ویب ڈیسک June 11, 2019
جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا، وزیراعظم فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے اور جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران انہیں لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر وزیراعظم عمران خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے، جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا، مہذب معاشرے میں چھوٹے بڑے کے لیے الگ قانون نہیں ہوتا، اسی لیے نئے پاکستان میں سب کے لیے یکساں قانون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے کا شکوہ کیا تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہت جلد ارکان اسمبلی کے حلقوں کے لیے فنڈز جاری کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔