
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار بجٹ سے متعلق اہم فائل اپنے دفتر بھول آئے اور ان کی بریفنگ کی باری آئی تو وہ فائل ڈھونڈتے رہے۔
خسرو بختیار بجٹ سے متعلق اہم فائل اپنے دفتر بھول گئے ،وزیر اعظم عمران نے جھاڑ پلا دی. وزیر اعظم کا غصہ خسرو بختیار نے اپنے بزرگ اسٹاف پر اتار دیا pic.twitter.com/1mJgiiBrdK
— M Awais Kiyani (@awaiskiyani24) June 11, 2019
وزیراعظم عمران خان نے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر خسرو بختیار کی سخت سرزنش کی اور ڈانٹ پلائی تو خسرو بختیار نے غصہ اپنے ملازم پر نکال دیا۔ انہوں نے فوری طور پر اپنے ملازم سے فائل منگوائی اور جب ملازم کو فائل لانے میں دیر ہوئی تو خسرو بختیار پریشانی کے عالم میں ادھر اُدھر گھومنے لگے اور ملازم کے آنے پر اس پر برہم ہوگئے اور ڈانٹ پلادی۔
وزیر موصوف نے بزرگ ملازم کو دروازے کے باہر کھڑا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میرا موبائل پکڑ کر باہرکھڑے رہو۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔