قرآن کی بے حرمتی 6 امریکی فوجيوں كيخلاف كارروائی

اہلكاروں کی اس بيحرمتی کی وجہ اسلام كا عدم احترام نہيں تھا،...

چھ امریکی فوجی کیخلاف انضباطی كارروائی کی گئی، امریکی رپورٹ۔ فوٹو: لاٹئمز

امریکی حکام کے مطابق افغانستان ميں قرآنی نسخے جلائے جانے كے واقعے ميں ملوث اور عسكريت پسندوں کی لاشوں کی بے حرمتی كرنے والے نو امریکی فوجيوں كے خلاف انضباطی كارروائی گی جائے گی۔


چھ امریکی فوجيوں نے فروری ميں افغانستان ميں قرآن پاک اور ديگر مذہبی مواد کی بےحرمتی کی جس پر ان اہلكاروں كيخلاف انضباطی كارروائی کی گئی۔ امریکی حكام نے دعویٰ كيا ہے كہ اہلكاروں کی جانب سے اس بے حرمتی کی وجہ اسلام كا عدم احترام نہيں تھا بلكہ يہ واقعات امریکی اور افغان اہلكاروں كے درميان عدم اعتماد كے سبب پيش آئے۔

واضح رہے کہ یہ دونوں واقعات اسی سال پيش آئے اور ان كے خلاف افغانستان ميں پر تشدد احتجاج بھی ہوا جس ميں تيس افراد ہلاک ہوئے۔

Recommended Stories

Load Next Story