مظہرسعید کاظمی جماعت اہلسنّت کے مرکزی امیر منتخب

جماعت اہلسنّت استحکام پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، مظہر سعید


Numainda Express September 02, 2013
نظام مصطفی ہی قوم کو مایوسی اور ملک کوبحرانوں سے نکال سکتا ہے, ناظم اعلی ریاض شاہ

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی انتخابات میں اتفاق رائے سے صاحبزادہ سیّدمظہر سعید کاظمی کو آئندہ3سال کیلیے مرکزی امیر اور علامہ پیر سیّد ریاض حسین شاہ کو مرکزی ناظم اعلیٰ منتخب کر لیا گیا۔

ملک گیرانتخابی اجلاس انٹرنیشنل سنی سیکریٹریٹ نزد کالاشاہ کاکو لاہور میں منعقد ہواجس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے سنی سپریم کونسل اور مرکزی مجلس شوریٰ کے 2ہزارسے زائد ارکان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے اہم شرکامیں صاحبزادہ حامدسعید کاظمی، حاجی حنیف طیب، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر شامل تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب مرکزی امیرصاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ جماعت اہلسنّت استحکام پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔



نومنتخب مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ نظام مصطفی ہی قوم کو مایوسی اور ملک کوبحرانوں سے نکال سکتا ہے۔جماعت اہلسنّت کے اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیاگیا کہ ملک میں عملاً نظامِ مصطفی نافذ کیا جائے،اقوام متحدہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لے۔ عالمی برادری اور عرب لیگ شام پر ممکنہ امریکی حملے کو روکنے کیلیے اپنا کردار ادا کرے،مصر کے بحران کے حل کیلیے او آئی سی اور مسلم حکمران اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں