پاکستان 3 سال میں انسانی حقوق کی 12 ہزار خلاف ورزیاں

تیزاب سے جلانے کے89، غیرت کے نام پر 1697 قتل، تشددکے 789 واقعات ہوئے

بچوں پر تشدد کے 752، جنسی طور پر ہراساں کرنے کے 884 واقعات ریکارڈ کیے گئے. فوٹو؛ فائل

KARACHI:
گزشتہ 3سال میں ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے12ہزار 8سو 84واقعات ہوئے ہیں جن میں تیزاب سے جلانے کے89غیرت کے نام پر1697 اقلیتوں کی 54 آبروریزی کے593اور عورتوں پر تشدد کے 789واقعات رونما ہوئے ہیں.

وزارت قانون وانصاف و انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکے274 پنجاب میں3ہزار 3سو85واقعات ہوئے ہیں سندھ میں4ہزار7سو 37صوبہ کے پی کے میں 2 ہزار ایک سو چوبیس اوربلوچستان میں 2ہزار3سو 68واقعات رونما ہوئے،دستاویزات کے مطابق بچوں پر تشدد کے 752واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں.




جنسی طور پر ہراساں کرنے کے593منظر عام پر آئے ہیں اور فرقہ وارانہ354واقعات رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں گزشتہ تین سال کے دوران 12ہزار 8سو 84انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اور انسانی حقوق کے تحت کام کرنے والے چار علاقائی دفاتر لاہور کراچی پشاور اور کوئٹہ میں قائم ہیں جبکہ صدر دفتر اسلام آباد میں ہے یہ دفاتر متعلقہ علاقوں میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔
Load Next Story