گزشتہ روز دمشق کے مشرقی مضافات پر شامی لڑاکا طیارے کے حملے سے کم سے کم 60 افراد ہلاک ہوگئے۔
حزب اختلاف کے کارکنوں کے مطابق فضائی حملوںمیں ذمالکہ اور مشرقی مضافات کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ شامی فوجی جنگجوؤں نے حملے میں کئی فوج بلاکس کوبھی تباہ کر دیئے۔
دونوں مضافات میں زیادہ تر سنی مسلمان بستے ہیں،17 ماہ سے سنی مسلمان صدر بشار الاسد کے خلاف لڑائی میں سب سے آگے ہیں۔