قوم کا جینا حرام ہوگیا اور حکومت بھنگڑے ڈال رہی ہے مریم اورنگزیب
ایک کروڑ نوکریوں کا جو دعویٰ کیا گیا تھا، اس میں ایک بھی نوکری نہیں دی گئی
SEOUL:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جمعہ کو بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اور قوم کو حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے بتائیں گے کہ آئی ایم ایف کے تیار کردہ بجٹ میں ملکی معیشت کا کیسے جنازہ نکالا گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نہ روزگار ہے، نہ کاروبار اور نہ تجارت ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا جو دعوی کیا گیا تھا، اس میں ایک بھی نوکری نہیں دی گئی، تاریخ کی پہلی حکومت ہے کہ آئی ایم ایف نے خود بجٹ بنایا ہے اس سے قومی ترقی کی شرح مزید کم ہوگی اور بے روزگاری میں اور بھی اضافہ ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو 50 لاکھ گھر دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے بجٹ میں اس منصوبے کے لیے ایک روپیہ مختص نہیں کیا، قوم کا جینا حرام ہوگیا اور حکومت بھنگڑے ڈال رہی ہے، عمران صاحب بتائیں کہ آئی ایم ایف کا عوام دشمن بجٹ دینے کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں؟ سمجھ نہیں آئی کہ حکومت کو غریب کش بجٹ پر کیا خوشی تھی ؟ معیشت کا جنازہ نکل گیا، کیا اس پر خوشی تھی ؟
یہ پڑھیں: اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے، وزیراعظم